لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ شہباز شریف ایک بار پھر عوام اور قانون کی نظر میں سرخرو ہوئے ہیں جس پر اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ سے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی ضمانت منظور ہونے پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لیگی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے ایک بار پھر شہباز شریف کو سرخرو کیا ہے۔ مخالفین کے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات و پروپیگنڈے خاک میں مل چکے ہیں۔
حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی غیور عوام اور مسلم لیگ ن کے تمام کارکنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کی جنہوں نے میرے والد اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی ضمانت کے لئے دعائیں کیں اور ضمانت ملنے پر مبارکباد دی ہے۔
Short Link
Copied