شہادتِ امامِ حسین پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے،شیخ رشید

شیخ رشید احمد

راولپنڈی (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے یوم عاشور کے دن جاری پیغام میں کہا ہے کہ شہادت امام حسین ؑ پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔  ان کا کہنا ہے کہ کربلا کے شہداء کو سلام ہے کہ جن کی قربانیوں کی بدولت آج اسلام زندہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی مقبول ترین سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے شہدائے کربلا کو سلام پیش کیا، ان کا کہنا ہے کہ نواسۂ رسول ﷺ حضرت امام حسین ؑ نے کربلا میں دینِ حق کی خاطر اپنے خاندان کو قربان کر دیا۔

واضح رہے کہ یوم عاشور کے موقع پر تمام سیاسی رہنماؤں و دیگر اہم شخصیات کی جانب سے امام حسین ؑ کی قربانی سے متعلق روشنی ڈالی جار ہی ہے۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کربلا کے شہداء کو سلام ہے کہ جن کی قربانیوں کی بدولت آج اسلام زندہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے