شکیل خان کو خیبرپختونخوا حکومت کی کرپشن بے نقاب کرنے پر ہٹایا گیا، گورنر کے پی

پشاور (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی نے صوبائی وزیر شکیل خان کو ہٹانے کی سمری پر دستخط کرنے کردیے۔ گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے شکیل خان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری کل موصول ہوئی تھی، میں اسلام آباد میں تھا آج واپس آتے ہی سمری پر دستخط کردیے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر شکیل خان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری پر دستخط کرکے آئینی اور قانونی تقاضا پورا کیا ہے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ شکیل خان کو خیبرپختونخوا حکومت کی کرپشن بے نقاب کرنے پر ہٹایا گیا ہے، تحریک انصاف میں جو بھی کرپشن کے خلاف آواز اٹھائے اس کا یہی انجام ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں کرپشن کے ریکارڈ توڑے جا رہے ہیں، کرپشن خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کا مشن اور مقصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب صوبائی وزیر نے چارج شیٹ کیا تو ہونا یہ چاہیے تھا کہ وزیراعلیٰ استعفیٰ دیتے لیکن وزیراعلیٰ نے خود مستعفی ہونے کی بجائے شکیل خان کو قربانی کا بکرا بنایا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی راہ میں رکاوٹ بننےوالوں کو راستے سے ہٹایا جاتا ہے، ماضی میں پرویز خٹک کے دور میں احتساب کمیشن کو بند کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے