طلال چوہدری

شوہر ثانی کو ریلیف گڈ ٹو سی یو کا تسلسل دکھائی دیتا ہے۔ طلال چودھری

اسلام آباد (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ شوہر ثانی کو ریلیف گڈ ٹو سی یو کا تسلسل دکھائی دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عدت کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے اپنے بیانات میں تضاد رہا، کبھی مارچ کبھی جنوری کی تاریخ دیتے رہے۔ ان کے نزدیک عدت والا معاملہ بھی ٹھیک، تحفے کی گھڑی سے کمائی بھی ٹھیک، 190 ملین پاؤنڈ کی ڈکیتی بھی ٹھیک، بنا مانگے مخصوص نشستیں بھی ٹھیک، یہ ہے ان کا انصاف کا معیار۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں بغیر درخواست ریلیف مل سکتا ہے تو “عِدت” کی “مُدت” بھی معاف ہوسکتی ہے، “شوہر ثانی” کو ریلیف “گڈ ٹو سی یو” کا تسلسل دکھائی دیتا ہے، مارچ میں شادی ہوئی، خبر آئی کہ جنوری میں ہوئی، نکاح خواں نے گواہی دی لیکن نکاح خواہ کی گواہی کو وزن نہیں دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے