شوال کے چاند پر تنازع، مختلف شہروں میں دوسرے روز بھی عید کے اجتماعات

عید نماز

کراچی (پاک صحافت) ملک کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی عید کی نماز کے اجتماعات منعقد کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق عید کے اجتماعات کے دوران نمازیوں کا کہنا تھا کہ 29 رمضان کا چاند متنازعہ تھا، انہیں اس چاند کے ہونے پر یقین نہیں تھا اسی لیے انہوں نے اپنے 30 روزے مکمل کیے اور آج جمعہ کو عیدالفطر منائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 13 میں واقع جامعہ مسجد میں صبح 6 بجکر 45 منٹ پر نمازِ عید ادا کی گئی جس میں 40 سے 50 نمازی شریک تھے۔ دوسری جانب ڈی آئی خان کے گاؤں بدنی خیل اور کتی خیل میں بھی کل روزہ رکھا گیا اور آج عید منائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ میں بھی 21 سے زائد مقامات پر آج عیدالفطر کی نماز ادا کی گئی۔

واضح رہے کہ شوال کے چاند پر تنازع اور بحث کا سلسلہ تاحال نہ تھم سکا اور شوال کے چاند کے حوالے سے اب ایک نیا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ ڈائریکٹر اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ علم فلکیات کے تحت 12مئی کو چاند نظر آنے کا امکان نہیں تھا، ٹیلی اسکوپ سے بھی چاند دیکھنا ناممکن تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے