کراچی (پاک صحافت) پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق شوال کا چاند آج تشکیل پاگیا۔
سپارکو کے مطابق شوال کا چاند پاکستانی وقت کے مطابق 15:58 بجے تشکیل پایا۔ سپارکو نے بتایاکہ کل غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمرتقریباً 27 گھنٹے ہوگی اور کل پاکستان میں شوال کا چاندنظر آنے کا امکان نہایت روشن ہے۔
خیال رہے کہ ملک میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی کل طلب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی صوبائی دارالحکومتوں میں ہوں گے۔
Short Link
Copied