شنگھائی تعاون تنظیم اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کی مذمت کرے، اسحاق ڈار

(پاک صحافت) وفاقی وزیرِ برائے خارجہ امور، اسحاق ڈار نے مطالبہ کیا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کی مذمت کرے۔ اسحاق ڈار نے ایس سی او وُزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیرِ خارجہ کے حادثاتی انتقال پر رنجیدہ ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائےخارجہ کونسل کا قیام بہت اہم ہے، ایس سی او ایک اہم علاقائی فورم ہے، ایس سی او میں شامل ملکوں کے ایک دوسرے سے تاریخی تعلقات ہیں، ایس سی او ممالک سے تعاون پاکستان کی ترجیحات میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم غزہ میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کرے، امن و استحکام کے لیے مشترکہ ایجنڈا ترتیب دینا ہوگا، گلوبل سیکیورٹی کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔ وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ فلسطین میں 35 ہزار سے زائد افراد کو شہید کیا جا چکا ہے، 1967 سے پہلے کی پوزیشن پر آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے، متنازع علاقوں سے متعلق اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

 اُن کا کہنا تھا مسئلہ فلسطین کا واحد حل دو ریاستوں کا قیام ہے، دہشت گردی دنیا بھر کے لیے چیلنج ہے، دہشت گردی کےخاتمے کےلیے اقدامات کرنا ہوں گے۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ عالمی برادری عبوری افغان حکومت سے بات کرے، افغان حکومت اپنی سرزمین کسی کو بھی استعمال کرنے کی اجازت نہ دے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے