شہباز شریف

شمسی توانائی کا فروغ اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ شمسی توانائی کا فروغ اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی پر حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت دی اور کہا کہ صوبائی حکومتوں سے مشاورت کے بعد ایک جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بجلی چوری کی روک تھام کے اقدامات کو مزید بہتر بنانے کی جامع حکمت عملی بنائیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی چوری کے حوالے سے وزارت توانائی سے تعاون پر وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے اسمارٹ میٹرنگ کا نظام متعارف کروانے اور اس حوالے سے جامع پلان پیش کرنے اور چاروں صوبوں میں اسمارٹ میٹرنگ کے حوالے سے ماڈل بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں اووربلنگ کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ انسداد بجلی چوری مہم میں 84,366 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ بجلی چوری پر 1 لاکھ 74 ہزار 562 ایف آئی درج کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے