سیکیورٹی فورسز

شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خودکش حملہ، 4 جوان شہید

راولپنڈی (پاک صحافت) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں پاک فوج کے قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے چار جوان شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میر علی میں فوجی قافلے پر خودکش حملہ ہوا ہے جس کے باعث پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے ہیں۔ خودکش حملے میں شہید ہوانے والے جوانوں میں لانس نائیک شاہ زیب، لانس نائیک سجاد، سپاہی عمیر اور سپاہی خرم شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ایجنسی خودکش حمہ آور اور اس کے سہولت کاروں سے متعلق تحقیقات کررہی ہے، پاک فوج دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، ہمارے بہادر نوجوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

کیپٹن صفدر

قائد ن لیگ جلد خیبرپختونخوا سے سیاسی مہم کا آغاز کرنیوالے ہیں۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر

پشاور (پاک صحافت) کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ بہت جلد قائد مسلم لیگ ن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے