شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے نزدیک دھماکہ، 2 جوان شہید

جوان شہید

راولپنڈی (پاک صحافت) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے نزدیک دھماکہ ہوا ہے جس میں 2 جوان شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بارودی مواد کے دھماکے میں 2 جوان شہید ہوگئے ہیں۔ شہداء میں 33 سالہ لانس نائیک احسان بادشاہ اور 30 سالہ لانس نائیک ساجد حسین شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن کیا جارہا ہے، فورسز پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں،جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے