شمالی وزیرستان (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دھماکے سے 11 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دھماکہ شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے علاقے گل میرکوٹ میں سویلین گاڑی کے قریب ہوا ہے جبکہ گاڑی میں کل 16 مزدور سوار تھے۔
ذرائع کے مطابق دھماکے باعث 11 مزدور موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ اس وقت دو مزدور شدید زخمی اور تین لاپتہ ہیں۔ زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
Short Link
Copied