شمالی وزیرستان میں دھماکہ، پاک فوج کے دو جوان شہید

دستی بم

میرانشاہ (پاک صحافت) شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے ہیں۔ شہدا میں 29 سالہ سپاہی روف اور 23 سالہ سپاہی عابداللہ شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کر دیا گیا، افواج پاکستان قیام امن اور انسداد دہشت گردی کے لئے پرعزم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے