پاک فوج

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں آپریشن، کیپٹن سمیت 4 جوان شہید، 2 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (پاک صحافت) خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں کیپٹن محمد اسامہ شہید ہوگئے جب کہ 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

شمالی وزیر ستان واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شدید جھڑپ کے دوران فوجیوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ تاہم، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سکیورٹی فورسز کی قیادت کرنے والے کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 24 سالہ کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد کا تعلق ضلع راولپنڈی سے ہے۔ انھوں نے اکتوبر 2020 میں پاکستان آرمی میں کمیشن حاصل کیا۔ کیپٹن محمد اسامہ نے 4 سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ انجام دیا، شہید کے سوگواران میں والد، والدہ، ایک بھائی اور چار بہنیں شامل ہیں۔

دوسری جانب جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں تین اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں مٹیاری کے 30 سالہ سپاہی اسد اللہ، ڈی آئی خان کے 28 سالہ سپاہی محمد سفیان اور 24 سالہ بہاولنگر کے زین علی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے