شفاف انتخابات کی صورت میں ملک بھر میں ن لیگ کی کامیابی یقینی ہے۔ خواجہ آصف

خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اگر انتخابات صاف و شفاف ہوں تو ملک بھر سے مسلم لیگ ن کی کامیابی یقینی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں الیکشن شفاف ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن ایک فیصلہ کن سروے ہیں۔ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں ن لیگ کو عوام نے ووٹ دئیے، کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں ن لیگ کو بھرپور کامیابی ملی۔

رہنما ن لیگ خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں عوام کی جانب سے نواز شریف کی خدمت کا اعتراف کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کو ووٹ ڈال کر عوام نے ہماری کارکردگی کو تسلیم کیا ہے۔ آئندہ انتخابات میں بھی عوام ن لیگ کو بھرپور طریقے سے کامیاب کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے