لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک میں صاف و شفاف انتخابات کے لئے انتخابی اصلاحات ضروری ہیں جن کے بغیر انتخابات کرانا بے وقوفی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ امریکی دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن تشکیل دے۔ سیاسی جماعتیں الیکٹورل ریفارمز کے لیے آپس میں مذاکرات کا آغاز کریں، الیکٹیبلز نے 74 برسوں سے سیاست اور جمہوریت کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔
سراج الحق نے مزید کہا ہے کہ ملک میں دھونس، دھاندلی اور دولت کے زور پر الیکشن لڑے جاتے ہیں۔ ثابت ہوگیا کہ چہروں کے بدلنے سے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے قرآن و سنت کی حکمرانی قائم کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ قوم میں تقسیم خطرناک صورت حال اختیار کر چکی ہے، سیاسی و جمہوریت قوتیں اس تقسیم کے خاتمہ کے لیے کردار ادا کریں