شرپسندوں کے ٹولے نے منظم پلاننگ کیساتھ فوجی تنصیبات پر حملے کیے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کے ٹولے نے منظم پلاننگ کے ساتھ فوجی تنصیبات پر حملے کیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ نو مئی کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، نو مئی کے واقعات کو ایک سال مکمل ہو گیا لیکن ابھی تک ایک بھی ملزم کو سزا نہیں مل سکی۔ ان حملوں سے قبل نوجوانوں کی ایک سال تک ذہن سازی کی گئی، قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف لوگوں کے ذہنوں میں زہر گولہ گیا۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان طبقے کو اپنے ذاتی اعزائم کے لیے استعمال کیا گیا۔ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کے اپنے بچے لندن میں بیٹھے جبکہ قوم کے بچے جیلوں میں اور عدالتوں میں پیشیاں بھگت رہے۔ بانی پی ٹی آئی نے قوم کی اخلاقیات کو تباہ کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے