شرجیل میمن

شرجیل میمن کا گورنر سندھ سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ

کراچی (پاک صحافت) سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی قیادت کو سیاست چمکانے کا شوق ہوگیا ہے، متحدہ آج یو سی لیول تک نظر نہیں آتی، خالد مقبول صدیقی نے شہید ذوالفقار بھٹو کے خلاف زہرانگیز گفتگو کی۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اس ملک کیلئے نہایت اہم رہے ہیں، پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں پی پی پی کو ہٹا دیں تو پیچھے کچھ نہیں بچتا، ایم کیو ایم نے سندھ حکومت پر جھوٹے الزامات لگائے۔

انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو پر ملک کو تقسیم کرنے کا الزام لگانا شرمناک ہے، ایم کیو ایم سابق وزیراعظم کے خلاف بات کرنے پر معافی مانگے، عوام نفرت انگیز، تعصب انگیز گفتگو اب پسند نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں

کوئی شک نہیں یہ مشکل بجٹ تھا، وزیر مملکت خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ کوئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے