حیدر آباد (پا ک صحافت) وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن کو سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق شرجیل انعام میمن کے دل کی 2 شریانیں بند تھیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کو سینے میں تکلیف کے باعث میں این آئی سی وی ڈی منتقل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن کی انجیو گرافی کے بعد انجیو پلاسٹی کردی گئی ہے اور ان کی حالت بہتر ہے۔
واضح رہے کہ شرجیل انعام میمن کے دل کی دو شریانیں بند ہوگئی تھیں، جس کی وجہ سے سینے میں بہت تکلیف تھی۔ سینے میں تکلیف کے باعث انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم اب ان کی حالت بہتر ہے۔
Short Link
Copied