کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی مختلف سیاسی جماعتیں بدلتے اور ملکی سیاست میں عمر گزر گئی لیکن انہوں نے اب تک سیاسی آداب نہیں سیکھے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی ملتان میں تو ووٹروں کے پاس جاتے نہیں لاڑکانہ کیسے جائیں گے، ہم نے نالائقی کی بنیاد پر شاہ محمود قریشی سے وزارت خارجہ واپس لی تھی اب وزیراعظم عمران خان نے بھی انہیں شٹ اپ کال دی ہے۔
سعید غنی کا مزید کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہے تھے، شاہ محمود بہت جلد عمران خان کے خلاف حسب عادت بیان بازی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کسی بھی پارٹی کے نہیں ہوتے جو اپنی ذاتی مفادات کو دیکھ کر پارٹی اور عہدے جوائن کرتے ہیں۔
Short Link
Copied