شاہد خاقان

شاہد خاقان عباسی کا ایرانی صدر کے انتقال پر اظہار افسوس

نارووال (پاک صحافت) سینئر سیاسی رہنما شاہد خاقان عباسی نے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابراہیم رئیسی کے حادثاتی موت پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ایرانی صدر کی حادثاتی موت پر افسوس ہوا ہے، ایرانی صدر کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس دوران شاہد خاقان عباسی نے نیب میں اپنی پیشیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ عدالتوں میں آتے ہوئے پانچواں سال چل رہا ہے، نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں، یہ ادارہ ملکی تباہی کا سبب بنا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے