اسحاق ڈار

سی پیک کے دوسرے مرحلے میں پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوگی۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوگی، تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین مشاورتی میکنزم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ چینی وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں، سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کا نیا وژن ہے، منصوبے کے دوسرے مرحلے سے پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوگی، چینی وفد کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے اعلیٰ سطح کے روابط کا حصہ ہے۔

چینی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن اور وزیر لیوجیان چاؤ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے اداروں اور سیاسی جماعتوں کو مل کر چلنا ہے، ترقی کے اہداف کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے، سرمایہ کاری کے لیے سکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانا ہوگا، پاکستانیوں کی سی پیک کی حمایت کو سراہتے ہیں، پاکستان اور چین ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہیں، ترقی دونوں ملکوں کے لیے فائدہ مند ہوگی، چینی قیادت دونوں ممالک کی دوستی کو اہمیت دیتی ہے۔

پاک چین مشاورتی میکنزم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے سی پیک کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا ،سیاسی جماعتوں کا ایک میز پر بیٹھنا پاکستان اور چین کی سیاسی قیادت کے ایک پیج پر ہونے کی دلیل ہے، پاکستان کے مشکل حالات میں تعاون پر چینی قیادت کے شکرگزار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے