سی پیک ٹو پر بھی تیزی سے کام آگے بڑھے گا، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جلد چین سے اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا، سی پیک ٹو پر بھی تیزی سے کام آگے بڑھے گا۔

کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آپ سب کی کاوشوں سے چین کا دورہ کامیاب رہا، چین کے دورے سے پہلے کئی اجلاس کیے۔ انہوں نے کہا کہ دورۂ چین میں سیکیورٹی سے متعلق معاملات ایجنڈے میں سر فہرست تھے، دورۂ چین میں حکومتی وفد کے سامنے ہر سطح پر سیکیورٹی کا ایشو اٹھایا گیا ۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چینی حکومت کی سطح پر بھی جگہ جگہ سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا گیا، یہی بات بار بار اٹھائی گئی، مگر دورے کا اختتام مثبت نوٹ پر ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

لگتا ہے عمران خان کا موسم تبدیل ہورہا ہے۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ بانی پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے