سی ٹی ڈی

سی ٹی ڈی کے مختلف شہروں میں آپریشنز، 38 دہشت گرد گرفتار

لاہور (پاک صحافت) سی ٹی ڈی پنجاب نے رواں ماہ صوبے کے مختلف شہروں میں مختلف آپریشنز میں 38 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں 449 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں رواں ماہ کے دوران اڑتیس دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا

ترجمان کے مطابق اس عرصے کے دوران لودھراں سے کالعدم ٹی ٹی پی کا تربیت یافتہ دہشتگرد، بہاولپور سے داعش کا اہم کمانڈر بھی گرفتار کرلیا گیا، کارروائیاں لاہور، رحیم یارخان، نارووال، راولپنڈی، ملتان میں کی گئیں۔

حکام کے مطابق جھنگ، سرگودھا، خانیوال، وہاڑی، بہاولپور، لودھراں، بہاولنگر میں بھی انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد، ہینڈ گرنیڈ، اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے پر امن اجتماع و امن عامہ بل 2024 پر دستخط کردیئے

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پر امن اجتماع و امن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے