لاہور (پاک صحافت) سی ٹی ڈی پنجاب نے صوبے کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیس آپریشن کے دوران 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان سی ڈی ٹی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کاتعلق مختلف کالعدم تنظیموں سی ہے، کارروائی ملتان، راولپنڈی، سرگودھا، بہاولپور، ساہیوال اور گوجرنوالہ میں کی گئی۔ دہشت گردوں کی شناحت عتیق، رشید، ریاض، صدیق، شعیب، رحیق، زاہد، کاشف اور مقصود کے نام سے ہوئی ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں سے بارودی مواد ڈیٹونیٹرز، گولیاں اور نقدی برآمد ہوئی۔ گرفتار دہشت گردوں کے خلاف 9 مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔