سی ٹی ڈی کی مختلف شہروں میں کارروائی، 10 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی

لاہور (پاک صحافت) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشنز کے دوران 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب نے مختلف شہروں میں 163 انٹیلی جنس بیسڈ (آئی بی اوز) آپریشن کے دوران 10 دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشنز لاہور، راولپنڈی، شیخوپورہ، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد میں کئے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران راولپنڈی سے فتنہ الخوارج کے 3 جبکہ لاہور سے ایک خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا۔ علاوہ ازیں دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، آئی ای ڈی بم ڈیٹونیٹر، پمفلٹ، نقدی بھی برآمد کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ زیر حراست دہشت گردوں کی شناخت حافظ محمد رفیق، اکبر، زین اللہ، اویس احمد، احسان، سجاد، لقمان اور ندیم وغیرہ کے نام سے ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے