سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائی، کالعدم جماعتوں کے 8 دہشتگرد گرفتار

دہشتگرد

لاہور (پاک صحافت) سی ٹی ڈی نے خفیہ آپریشن کے دوران لاہور سمیت دیگر اضلاع سے 8 دہشت گرد گرفتار کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کارروائی کرتے ہوئے لاہور سمیت مختلف شہروں سے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ لاہور سے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان گرفتار ہوئے، گوجرانوالہ سے 4 اور ڈی جی خان، بہاولپور سے ایک، ایک دہشتگرد گرفتار ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتاردہشت گردوں سے دھماکا خیزمواد، ہینڈ گرینیڈ اور لٹریچر برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں کیخلاف 6 ایف آئی آرزدرج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کو مختلف اضلاع میں 21 کامبنگ آپریشنز کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے