کراچی (پاک صحافت) سی ٹی ڈی نے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کو بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلق کے شبہہ میں نوٹس کے ذریعے طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز دو ملزمان نعیم خان اور عمران احمد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جنہوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را سے ان کا رابطہ ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کرایا تھا۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دونوں گرفتار ملزمان نے اپنا تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی را سے ظاہر کیا ہے۔ اسی ضمن میں فاروق ستار کو کل بروز ہفتہ سول لائن تھانہ میں تفتیشی افسر کے سامنے تمام دستیاب شواہد کے ساتھ پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
Short Link
Copied