سی ٹی ڈی سے فائرنگ کا تبادلہ، فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک

سی ٹی ڈی

راولپنڈی (پاک صحافت) چکری کے قریب کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 فرار ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائی کی جس دوران دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پرفائرنگ کردی۔ ترجمان کے مطابق تینوں دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈٰی کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں سے خودکش جیکٹ، سیفٹی فیوز وائر، رائفلیں، آئی ای ڈی بم، گولیاں، بارودی مواد برآمد کیا گیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی ٹیموں نے چکری کے قریب ناکہ بندی کرلی ہے، فرار دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، دہشتگرد راولپنڈی پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے