اسلام آباد (پاک صحافت) قادر مندوخیل کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کو بہانا بنا کر الیکشن کو ملتوی نہیں کرایا جاسکتا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما قادر مندوخیل نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس وقت جے یو آئی کے قافلے پر فائرنگ ہوئی اس وقت مولانا فضل الرحمان اپنے گھر پر تھے، پیپلزپارٹی کے جلسوں پر بھی حملے ہوچکے ہیں، بینظیر بھٹو کو شہید کردیا گیا، لیکن سیکیورٹی کو بہانا بنا کر الیکشن کو ملتوی نہیں کرایا جاسکتا۔
قادر خان مندوخیل کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات پہلے ہی تاخیر کا شکار ہوچکے ہیں، انتخابات 90 دن میں ہونے چاہئے تھے۔ پی ٹی آئی بنی ہی پیپلزپارٹی سے ہے، پی ٹی آئی کے بیشتر رہنماؤں کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔
Short Link
Copied