سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تعلیم کی بہت زیادہ اہمیت ہے، آرمی چیف

(پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس اسکول کے طلباء نے ملاقات کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے طلباء کو ذاتی تجربات کی بنیاد پر اپنی رائے قائم کرنے کی ترغیب دی۔

انھوں نے ڈیجیٹل دور میں غلط معلومات اور جعلی خبروں کے خطرات پر بھی گفتگو کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ طلباء سمجھداری کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لیں۔ ہارورڈ کے طلباء نے تعمیری بات چیت پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے طلباء میں تجزیاتی فکر اور جدت کی اہمیت پر زور دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیشن میں دہشت گردی کے خلاف کوششوں میں پاکستان کے مرکزی کردار کے پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے