سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشتگرد ہلاک 2 زخمی

سیکیورٹی فورسز

راولپنڈی (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دہشتگرد علی جان ہلاک ہو گیا، جبکہ 2 ساتھی زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے۔

ترجمان کے مطابق دہشتگردوں سے ہتھیار، ایمونیشن، اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ دہشت گرد علاقے میں اغوا اور معصوم شہریوں کے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود ممکنہ دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے سینسیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، ملک کی سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن اور استحکام کو سبوتاژ کرنے کی ہر کاروائی سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے