کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا ہے جس کے نتیجے میں نو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں کالعدم بی ایل اے (ایچ) کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 9 دہشت گرد ہلاک کردیے ہیں۔ جبکہ تین دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن کوہلو کے علاقے سیاہ کوہ میں کیا گیا ہے۔ دہشت گرد کوہلو، کاہان اور میوند میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی تیاری کرریے تھے۔
Short Link
Copied