سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دو دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر ڈیرہ اسماعیل خان کے نواحی گاؤں چودھوان کے قریب کوٹ تگہ میں سیکیورٹی فورسز نے سی ٹی ڈی کے ہمراہ چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے جن سے ملنے والا اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملزمان کی شناخت ان سے ملنے والے کارڈز سے ہوئی جن کے مطابق دہشت گرد کالعدم تنظیم کے سرگرم ارکان تھے۔ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو کلئیر کروانے کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے