بنوں (پاک صحافت) دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کئے گئے آپریشن میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے میں آپریشن کیا ہے جس کے نتیجے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ گزشتہ رات بنوں کے علاقے نورار میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا گیا، اس دوران فورسز اور دہشتگردوں کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ بھاری مقداد میں گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ تینوں دہشت گرد فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔
Short Link
Copied