سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز

راولپنڈی (پاک صحافت) شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 3 خارجی ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

ترجمان پاک فوج آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خارجیوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں ہتھیار اور گولیوں کو برآمد کر لیا گیا۔ خارجی سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ باقی بچ جانے والے کسی ممکنہ خارجی کی تلاش کے لئے سینسیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، ملک سے خوارج اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے سیکیورٹی فورسز پرعزم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے