سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دو دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز

جنوبی وزیرستان (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ کے ساتھ بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ہلاک دہشتگرد متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں، علاقے میں موجود دیگر دہشتگردوں کے خاتمے لئے سینٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے