سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز

ڈی آئی خان (پاک صحافت) ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا جس کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس دوران ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سے اسلحے کے علاوہ گولہ بارود بھی برآمد ہوا جبکہ اس سے قبل وہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں بھی ملوث رہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی کا مزید کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے