سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز کی کارروائی اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین دہشتگرد مارے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع دیر میں پاک افغان بارڈر پر گذشتہ رات 3 دہشتگردوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی، جس پر سیکورٹی فورسز نے فوری کارروائی کی اور دراندازوں کا محاصرہ کر لیا۔ اس موقع پر ہونے والے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تینوں دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان بارہا عبوری افغان حکومت سے کہتا آ رہا ہے کہ وہ سرحد پر اپنی طرف موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے۔

ترجمان نے کہا کہ توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے افغان سرزمین کے استعمال سے روکے گی۔

سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے