سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار

سیکیورٹی فورسز

سبی (پاک صحافت) سبی کے قریب مچ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد مارے گئے جبکہ ایک گرفتار ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردوں کو روکنے کیلئے مختلف راستوں کو بند کیا اور 3 دہشت گردوں کو ان کے ٹھکانے کی طرف بڑھتے ہوئے روکا۔ روکے جانے پر دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دہشت گرودں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔ دہشت گرد شہریوں کو نشانہ بنانے، کوئلہ کان کے مالکان کو بھتے کیلئے ہراساں کرنے میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے باقی ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے