راولپنڈی (پاک صحافت) جنوبی وزیر ستان کے علاقے زرمیلان میں سیکیورٹی نے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر زرمیلان کے علاقے میں چھاپہ مارا، اس دوران فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں آٹھ دہشت گرد مارے گئے جبکہ لانس نائیک شعیب علی اور سپاہی رفیع اللہ شہید ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ شہید لانس نائیک شعیب علی کا تعلق پاراچنار، سپاہی رفیع اللہ کا تعلق لکی مروت سے ہے۔ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
Short Link
Copied