سیکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد ہلاک، 6 زخمی

سیکیورٹی فورسز

چترال (پاک صحافت) چترال میں سیکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ارسون کے علاقے میں دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں 7 دہشتگرد ہلاک اور 6 شدید زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دیگر دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے، جبکہ مقامی آبادی کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے