سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 6 خارجی ہلاک

راولپنڈی (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان میں آپریشن کے دوران 6 خارجیوں کو ہلاک کردیا۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کے ٹھکانے پر موثر کارروائی کی، ہلاک خارجیوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خارجی سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے