سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز

شمالی وزیرستان (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز کے دتہ خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد مارے گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دتہ خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے جہاں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ دہشتگرد فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ جبکہ مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کے ردعمل کو سراہا ہے اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مکمل تعاون کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے