آپریشن

سیکیورٹی فورسز کا خیبر میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

خیبر (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبر میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کر کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کےلیے کلیئرنس کا عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے