سیکیورٹی فورسز کا تیراہ میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن

سیکیورٹی فورسز

پشاور (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخواہ کے علاقے تیراہ میں دہشتگردوں کے خلاف سخت آپریشن کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کیا، سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد واصل جہنم جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق علاقے میں ممکنہ دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن بھی جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے