سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز

لکی مروت (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں کارروائی کے دوران 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں کیپٹن محمد فراز الیاس اور صوبے دار میجر محمد نذیر کی شہادت کے بعد سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن ہوا جس میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے اور 11 دہشت گرد ہلاک ہوئے، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت میں آپریشن آئی ای ڈی حملے کے جواب میں کیا گیا ،علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لکی مروت میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں 11 دہشت گردوں کو ہلاک کیے جانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز ہمیشہ آہنی دیوار ثابت ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے