اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ سیکریٹری کامرس خرم آغا کل سے افغانستان کا دورہ کریں گے۔
اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سیکریٹری کامرس کا دورہ افغانستان 2 روز پر مشتمل ہوگا۔ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ دو روز کے دورے میں افغان حکام سے تجارتی معاملات پر بات ہوگی۔
واضح رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تجارت کے فروغ اور عوام سے مضبوط تعلقات کےلیے کوشاں ہے۔
Short Link
Copied