نیویارک (پاک صحافت) سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے طالبان حکومت سے پاکستان پر ہونے والے حملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیو یارک میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل قوام متحدہ انتونیو گوئتریس نے کہا ہے کہ ہم طالبان سے گفتگو جاری رکھے ہوئے ہیں، طالبان پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک کے خلاف دہشتگردانہ سرگرمیوں کی اجازت نہ دیں، افغان حکومت میں تمام نسلی گروہوں کی شمولیت لازم ہے۔
سیکریٹری جنرل قوام متحدہ انتونیو گوئترس نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستان میں دیکھا کہ میرے اپنے ملک سے تین گنا زیادہ رقبہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے، فصلیں، مویشی گھر تباہ ہوگئے، جانی نقصان ہوا ہے، عالمی برادری کو پاکستان کی مدد کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی میں پاکستان کا کردار بہت ہی کم ہے، اقوام متحدہ پیرس میں ہونے والی کانفرنس میں پاکستان کی حمایت کرے۔