سیو غزہ

سیو غزہ کے زیر اہتمام گول میز کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) سیو غزہ کے زیر اہتمام گول میز کانفرنس منعقد کی گئی، جس کا مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مشترکہ اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے جسے پوری دنیا تسلیم کرے، عالمی برادری غزہ میں جنگ بندی کو عملی جامہ پہنائے۔ رفح بارڈر پر پاکستانی ڈاکٹروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کیا جائے۔ غزہ میں 262 دن سے اسرائیلی بربریت پر عالمی طاقتوں کی چشم پوشی کی مذمت کرتے ہیں، اب تک غزہ میں 40 ہزار کے قریب افراد شہید اور ایک لاکھ زخمی ہوئے۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق شہدا میں 75 فیصد خواتین اور بچے ہیں، شہید بچوں کی تعداد 16 ہزار ہے۔ غزہ میں17 ہزار بچے ایسے ہیں جن کے والدین میں سے ایک یا دونوں شہید ہوچکے ہیں۔ غزہ میں 10 ہزار افراد لاپتہ جبکہ 9 ہزار اسرائیلی جیلوں میں ہیں۔

گول میز کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ غزہ میں 6 لاکھ بچے بھوک کے باعث موت کے دہانے پر ہیں جبکہ اب تک 130 اجتماعی قبریں دریافت ہوچکی ہیں، غزہ میں اجتماعی قتل کے 3357 واقعات پیش آچکے ہیں۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق غزہ میں 500 سے زائد ڈاکٹر و طبی عملے کے افراد اور 152 صحافی شہید ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

سکیورٹی فورسز کی باجوڑ میں کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

پشاور (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے