سیو غزہ تحریک

سیو غزہ تحریک کا پارلیمنٹ کے سامنے ڈی چوک پر دھرنا جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) سیو غزہ تحریک کا اسرائیلی جارحیت کےخلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پارلیمنٹ کے سامنے ڈی چوک پر دھرنا جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق سینیٹر مشتاق احمد کی قیادت میں سیو غزہ تحریک کا دھرنا جاری ہے، سیو غزہ مہم نے شہادتوں، گرفتاریوں، تشدد ،موسم کی سختی کے باوجود ایک قدم پیچھے ہٹنا قبول نہیں کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سیو غزہ کے شرکا پر ایک سرکاری عہدیدار نے نشے کی حالت میں گاڑی چڑھا دی تھی، جس کے نتیجے میں سیو غزہ میں شریک 2 جوان شہید ہوگئے، پولیس کی جانب سے یہ بتادیا گیا ہے کہ حملہ کرنے والی گاڑی ریاستی ادارے کی تھی اور اس کو چلانے والا بھی ریاستی عہدے دار تھا۔

سابق سینیٹر مشتاق احمد نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور تمام تفصیلات سامنے لائی جائیں کیونکہ قاتل کے والد کا نام پولیس ظاہر نہیں کر رہی، دریں اثنا اُنہوں نے حملے میں زخمی ہونے والے کارکنان کی مقامی اسپتال میں عیادت بھی کی تھی۔

واضح رہے کہ غزہ میں 35 ہزار شہادتوں اور لاکھوں مسلمانوں کی دربدری کے خلاف حکومت پاکستان کو متوجہ کرنے کے لیے سیو غزہ مہم عالمی سطح پر ایک منفرد مقام پا چکا ہے، سیو غزہ تحریک کو ایک پاکستانی مسلمان غیرت مند سابق سینیٹر نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ شروع کیا، 2لوگوں کے ساتھ شروع ہونے والا یہ حریت کا قافلہ آج پوری دنیا میں 2شہدا کا تمغہ سجاکر منفرد مقام پا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے